غیر معیاری آئل ٹینکرز اور ڈمپر ٹرکوں کیخلاف سخت کریک ڈائون کا حکم

غیر معیاری آئل ٹینکرز اور ڈمپر ٹرکوں کیخلاف سخت کریک ڈائون کا حکم

صرف گاڑیوں کی سڑکوں پر چیکنگ تک محدود نہ رہا جائے ،مراکز اور ورکشاپس کیخلاف بھی کارروائی بھی کی جائے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)سرگودھا سمیت ڈویژن بھر میں غیر معیاری آئل ٹینکرز اور ڈمپر ٹرکوں کی مقامی سطح پر تیار کردہ خطرناک باڈیوں اور ڈھانچوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کا حکم، سیکرٹری ٹرانسپورٹ نے غیر معیاری باڈیوں کی تیاری اور مقامی سطح پر مینوفیکچرنگ پر عائد پابندی کے حوالے سے سخت عملدرآمد کروانے کیلئے سیکرٹریز ڈی آر ٹی ایز کو فوری کارروائی کی ہدایت کردی۔

سیکرٹری ٹرانسپورٹ کی جانب سے جاری ہدایت نامہ میں کہا گیا ہے کہ حالیہ واقعات کے تناظر میں آئل ٹینکرز اور ڈمپر ٹرکوں کی باڈیوں اور ڈھانچوں کی تیاری کے حوالے سے باقاعدہ ایس او پیز جاری کیے گئے ہیں، جن کے تحت ان گاڑیوں کی مقامی سطح پر مینوفیکچرنگ کی اجازت نہیں ہوگی،یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ غیر معیاری، غیر محفوظ یا ایس او پیز کے برخلاف تیار کردہ باڈی اور ڈھانچے استعمال کرنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے ، جبکہ ایسے یونٹس جہاں آئل ٹینکرز اور ڈمپرز کی باڈیاں یا ڈھانچے مقامی طور پر تیار کیے جا رہے ہیں، وہاں چھاپے مار کر غیر قانونی تیاری کا عمل بند کروایا جائے۔

انتظامیہ اور متعلقہ ٹرانسپورٹ حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ صرف گاڑیوں کی سڑکوں پر چیکنگ تک محدود نہ رہا جائے بلکہ غیر معیاری باڈیوں کی تیاری کے مراکز اور ورکشاپس کے خلاف بھی کارروائی کی جائے۔ تاکہ ناقص ڈھانچوں کی تیاری اور ان کا گاڑیوں پر استعمال روکا جاسکے ۔ سیکرٹری ٹرانسپورٹ نے تمام متعلقہ افسران کو ہدایت کی ہے کہ جاری احکامات پر فوری اور مؤثر عملدرآمد یقینی بناتے ہوئے کریک ڈاؤن، یونٹس کی بندش اور دیگر کارروائی کی مکمل رپورٹ محکمہ ٹرانسپورٹ کو ارسال کی جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...