فکسڈ ٹیکس آسان اسکیم 2026 متعارف کروا دی گئی
فکسڈ ٹیکس آسان اسکیم 2026 متعارف کروا دی گئی ٹیکس موبائل ایپ کے ذریعے رجسٹریشن اور ریٹرن جمع کرانا انتہائی آسان بنایا گیا
بھلوال (نمائندہ دنیا)فکسڈ ٹیکس آسان اسکیم 2026 متعارف کروا دی گئی فناس ایکٹ 2026 کے تحت سالانہ ٹرن اوور 20 کڑور تک کے تاجروں اور ریٹیلروں کے لیے اسان سادہ اور کم خرچ ٹیکس نظام سے بھی تاجروں کو اگاہ کیا گیا اس اسکیم کے تحت آسان فارم کم دستاویزات ، کام سے کم ٹیکس 25 ہزار روپے سالانہ ،آسان ٹیکس سکیم میں شامل ہو کر ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔
کمشنر ریوینیو ایف بی ار عظمت محمود نے قدیر ہال بھلوال میں ایف بی آر کے زیر اہتمام تقریب میں شرکاء سے خطاب میں کہا ٹیکس وقت کی ضرورت ہے اور مضبوط معاشرے کی بنیاد ہے مضبوط اور معاشی لحاظ سے قوم بروقت اپنا ٹیکس ادا کرتی ہیں اور ملک کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ڈپٹی کمشنر ایف بی ار ظفر اقبال جسراء نے تاجروں سے اپنے خصوصی خطاب میں کہا صرف ایک فیصد فکسڈ ٹیکس لاگو ہوتا ہے ۔آسان رجسٹریشن اور فائلنگ: خصوصی آسان ٹیکس موبائل ایپ کے ذریعے رجسٹریشن اور ریٹرن جمع کرانا انتہائی آسان بنایا گیا ہے ۔
ایف بی آر کی مداخلت سے تحفظ ریٹرن جمع کرانے اور ٹیکس ادائیگی کے بعد ایف بی آر کا عملہ معمول کی پوچھ گچھ کے لیے دکان میں داخل نہیں ہو سکے گا۔کاروباری آسانیاں پیچیدہ کاغذی کارروائی اور طویل الیکٹرانک گوشواروں سے نجات ملتی ہے ۔شفاف نظام ٹیکس کا نظام سادہ، شفاف اور سمجھنے میں آسان ہے ۔ایسے دکانداروں کے لیے مختلف زبانوں میں ایک فارم میں جاری کیا جا رہا ہے جس میں وہ اپنی آمدنی اور مال فروخت کی تفصیلات کا اندراج کریں گے اور جو بھی وہ سالانہ بیان کریں گے اس پر ایک فیصد فکسڈ ٹیکس لگے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments