ڈرائیونگ کے غیر مجاز لائسنس جاری کیے جانے کا انکشاف
ڈرائیونگ کے غیر مجاز لائسنس جاری کیے جانے کا انکشاف تین اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سرگودھا میں پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس کے ڈرائیونگ لائسنس سسٹم میں غیر مجاز لائسنس جاری کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے ، سرکاری اختیار ختم ہونے کے باوجود درجنوں لائسنس جاری کر دیے گئے ، معاملہ سامنے آنے پر تین اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا گیا، پولیس کے مطابق پٹرولنگ پولیس میں اپنی نوعیت کا یہ پہلا کیس سامنے آیا ہے ،پولیس کے مطابق حکومت کی جانب سے 30 مارچ 2026کے بعد ڈلمز سنٹرز کو موٹر کار، ٹریکٹر اور ایل ٹی وی ڈرائیونگ لائسنس جاری کرنے سے روک دیا گیا تھا، تاہم سرگودھا کے ڈلمز سنٹر چک نمبر 4 جنوبی کے ریکارڈ کی جانچ پڑتال نے معاملہ کھول دیا۔
ریکارڈ کے مطابق پابندی کے بعد 51 موٹر کار اور 7 ایل ٹی وی ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے ، غیر مجاز لائسنس جاری ہونے کا معاملہ سامنے آنے پر محمد نواز، محمد عصر حفیظ اور سخاوت علی کو نامزد کیا گیا۔پولیس کے مطابق تینوں اہلکاروں پر اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے مالی فائدے کے لیے غیر مجاز لائسنس جاری کرنے کا الزام ہے ، جس پر دفعہ 155-C پولیس آرڈر کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے پولیس کا کہنا ہے کہ ریکارڈ اور معاملے کا مزید جائزہ لیا جا رہا ہے جبکہ تحقیقات کا دائرہ بھی وسیع کر دیا گیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments