ڈکیتی کی واردات ،تین مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا گیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) پھول کالونی میں گھر کا دروازہ کھلوانے کیلئے راستہ بھٹکنے کا ڈرامہ رچاکر ڈکیتی کی واردات کرنے والی خواتین اور ان کے مسلح ساتھی کی گرفتاری کیلئے پولیس نے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر تین مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا۔
پولیس کے مطابق تھانہ کینٹ کے علاقے پھول کالونی میں عمران شہزاد کے گھر ڈکیتی کے واقعے کی تفتیش کے دوران اہم پیش رفت ہوئی ہے اور واردات میں ملوث ملزمان کی شناخت سے متعلق شواہد حاصل کرلیے گئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے تین خواتین کے ذریعے گھر کا دروازہ کھلوایا، بعدازاں مسلح ساتھی نے اہلخانہ کو یرغمال بنا کر ایک کمرے میں بند کردیا تھا، جبکہ خواتین نے سیف کی چابیاں حاصل کرکے گھر سے ایک لاکھ روپے نقدی اور لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات لوٹ لیے تھے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments