پٹوار خانوں کی بندش کے بعد افسران کی عدم دستیابی کے باعث سائلین خوار
پٹوار خانوں کی بندش کے بعد افسران کی عدم دستیابی کے باعث سائلین خوار انتظامیہ کی مبینہ غفلت کے باعث زمینوں کے ریکارڈ، انتقال، فرد اور دیگر امور کے لیے شہری دفاتر کے چکر کاٹنے پر مجبور ،پٹواری پٹوار خانوں کو تالے لگا کر غائب
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) اینٹی کرپشن کی کارروائیوں اور پٹواریوں کے خلاف مبینہ رشوت ستانی کے مقدمات و چھاپوں کے بعد پٹوار خانوں کی بندش سے تحصیل دفاتر میں افسران کی عدم دستیابی کے باعث سائلین خوار ہونے لگے ، ضلعی انتظامیہ کی مبینہ غفلت کے باعث زمینوں کے ریکارڈ، انتقال، فرد اور دیگر ضروری امور کے لیے آنے والے شہری دفاتر کے چکر کاٹنے پر مجبور ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ متعدد پٹواری پٹوار خانوں کو تالے لگا کر غائب ہو گئے ہیں، جس سے روزمرہ سرکاری امور شدید متاثر ہو رہے ہیں۔ سائلین کے مطابق پٹواری سرکاری دفاتر میں موجود ہونے کے بجائے مبینہ طور پر خفیہ مقامات پر بیٹھ کر ایجنٹوں کے ذریعے کام کر رہے ہیں، جہاں شہریوں سے مختلف معاملات کے عوض مبینہ طور پر بھاری رقوم وصول کی جاتی ہیں، جبکہ براہِ راست تحصیل آفس پہنچنے والے عام شہری متعلقہ پٹواری اور آفیسر کی تلاش میں دھکے کھانے پر مجبور ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments