چور محنت کش کا گھر کے باہر کھڑا چنگ چی رکشہ لے گئے
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) نامعلوم چور محنت کش کا گھر کے باہر کھڑا چنگ چی رکشہ لے گئے۔
چک نمبر 26 شمالی کا رہائشی اخلاق حسنین رکشہ چلا کر اپنے اہلخانہ کا گزر بسر کرتا ہے اور اس نے مزدوری کے لیے چنگ چی رکشہ بنا رکھا تھا۔ گزشتہ رات اپنا سرخ رنگ کا سپر سٹائل موٹر سائیکل معہ پیلے رنگ کا رکشہ، گھر کے باہر کھڑا کیا اور سو گیا۔ صبح اٹھ کر باہر آیا تو رکشہ موقع سے غائب تھا، اس نے کافی تلاش کی تاہم رکشے کا کوئی سراغ نہ مل سکا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments