ڈینگی سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے ،ڈپٹی کمشنر بھکر
بھکر(ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈپٹی کمشنر احسان علی جمالی کی زیر صدارت ڈینگی کی روک تھام کے حوالے سے ایک اہم اجلاس ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں ہوا۔
اجلاس میں ضلع بھر میں ڈینگی کی موجودہ صورتحال اور اس کی روک تھام کے لیے جاری اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ سرویلنس، لاروا کی نشاندہی اور تلفی، اور فیلڈ چیکنگ کے عمل پر بھی غور کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر احسان علی جمالی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈینگی سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر پر مؤثر عمل درآمد یقینی بنایا جائے اور عوام کی صحت کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے ہدایات جاری کیں کہ تمام متعلقہ محکمے باہمی رابطے اور ہم آہنگی کے ساتھ کام کریں، سرویلنس اور فیلڈ چیکنگ کا عمل مزید تیز کیا جائے اور شہریوں میں آگاہی مہم کو مؤثر بنایا جائے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ غفلت اور لاپروائی کے مرتکب افسران و اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments