درجنوں دیہات 15سال گذرنے کے بعد بھی گیس سے محروم
نوسر بازوں نے درخواستیں جمع کرنے کے بہانے عوام کو کروڑوں ہتھیالئے
فاروقہ/سرگودھا( نمائندہ دنیا) فاروقہ سمیت درجنوں دیہات 15سال گذرنے کے باوجود سوئی گیس سے محروم ۔نوسر بازوں نے سوئی گیس کی درخواستیں جمع کرنے کے بہانے عوام کو کروڑوں کا ٹیکہ لگایا مگر کنکشن نہیں مل سکے تفصیلات کے مطابق سابق وزیر آعظم ظفراﷲ جمالی نے سابق ایم این اے مظہر قریشی کی درخواست پر فاروقہ سمیت متعدد دیہات کے لئے سوئی گیس منظور کی علاقہ بھر میں گیس کے پائپ بچھائے گئے نوسر بازوں نے محکمہ سوئی گیس کے اہلکاروں کے ساتھ مل کر شہریوں سے گیس کنکشن کے لئے ہر گھر سے ایک ہزار روپے فی فارم وصول کئے اس طرح کروڑوں روپے وصول کئے گئے جبکہ دوران الیکشن بڑی تعداد میں گیس پائپ منگوا کر شہریوں کو سوئی گیس کا جھانسہ دے کر ووٹ حاصل کئے گئے مگر اہل علاقہ کی بدقسمتی 15سال گذرنے کے باوجود سوئی گیس فراہم نہیں کی جا سکی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments