کریانہ ایسوسی ایشن جمال خان کی دکانیں و مارکیٹ سیل
تاجروں کے ہمراہ احتجاج کیا ،آج میانوالی سٹی میں مکمل ہڑتال کا اعلان
میانوالی (نامہ نگار)پنجاب ایگریکلچر مارکیٹنگ ریگولیٹری اتھارٹی کے حکم پر میانوالی غلہ منڈی مارکیٹ کمیٹی کے عملہ نے ضلعی صدر کریانہ ایسوسی ایشن جمال خان کی دکانیں و مارکیٹ سیل کر دی جس پر انہوں نے تاجروں کے ہمراہ احتجاج کیا اور آج بروز بدھ میانوالی سٹی میں مکمل ہڑتال کا اعلان کیا ہے انہوں نے بتایا کہ دکانداروں کو سوکلو فی بوری پر 10 روپے ٹیکس لگانے کا کہا گیا تھا کہ جو چیز ذراعت سے بنتی یے پیک ہو کر آتی ہے اس کا ٹیکس دینا پڑے گا اس پر ہم نے انکار کیا اور کہا کہ ہمیں غلہ منڈی مارکیٹ کمیٹی سے کوئی فائدہ نہیں ہمارا مال سب غلہ منڈی فیصل آباد سے آتا ہے اس ہر ہماری سابق اے ڈی سی جی اور ٹھیکدار غلہ منڈی و دیگر انتظامیہ سے میٹنگ بھی ہوئی تھی مگر اس فیصلے کو محفوظ کر لیا گیااوپن نہیں کیا گیا اور نہ ہمیں بتایا گیا اور ہم یہ ٹیکس کسی صورت فی بوری نہیں لگائیں گے نہ لیں گے نہ دیں گے میں نے حق سچ کی آواز اٹھائی جس پر میری مارکیٹ اور دکانیں سیل کر دی گئیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments