موسم کی تبدیلی سے ڈینگی مچھر کی افزائش کے امکانات بڑھ سکتے
تمام متعلقہ محکمے انسدادِ ڈینگی سرگرمیوں کو مزید مؤثر بنائیں، حکام
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوشل سروسز محمد ارشد وٹو کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں موسم کی تبدیلی کے باعث ڈینگی کے ممکنہ دوبارہ سر اٹھانے کے خدشے کے پیش نظر حفاظتی و تدارکی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اے ڈی سی سوشل سروسز نے ہدایت کی کہ ڈینگی سے بچاؤ کے لیے جاری تمام ایس او پیز پر سو فیصد عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور تمام متعلقہ محکمے اپنے اپنے دائرہ کار میں انسدادِ ڈینگی سرگرمیوں کو مزید مؤثر بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ موسم کی تبدیلی کے دوران ڈینگی مچھر کی افزائش کے امکانات بڑھ سکتے ہیں، اس لیے کسی قسم کی غفلت یا سستی کی گنجائش نہیں۔انہوں نے مزید ہدایت کی کہ ممکنہ لاروا کی افزائش گاہوں کی مسلسل نگرانی، ان ڈور اور آؤٹ ڈور سرویلنس، صفائی ستھرائی اور ہاٹ سپاٹس کی مؤثر مانیٹرنگ کو یقینی بنایا جائے جبکہ شہریوں میں ڈینگی سے بچاؤ کے حوالے سے آگاہی مہم بھی مزید تیز کی جائے ۔اجلاس میں سی او ہیلتھ، ڈی ایچ او اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی اور انسدادِ ڈینگی اقدامات، سرویلنس اور آئندہ کے لائحہ عمل سے متعلق بریفنگ دی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments