چک نمبر 27میں سرکاری زمین کا تنازع سنگین ہو گیا

چک نمبر 27میں سرکاری زمین کا تنازع سنگین ہو گیا

چک نمبر 27میں سرکاری زمین کا تنازع سنگین ہو گیا عدالتی سٹے آرڈر اور حکومتی احکامات کی موجودگی کے باوجود ہل چلا دیا گیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) چک نمبر 27 میں سرکاری زمین کا تنازع سنگین صورت اختیار کر گیا، جہاں علاقہ مکینوں کے مطابق عدالتی سٹے آرڈر اور حکومتی احکامات کی موجودگی کے باوجود مبینہ طور پر متنازعہ زمین پر ہل چلا دیا گیا۔ مقامی افراد کا دعویٰ ہے کہ واقعے کے وقت سینکڑوں افراد موقع پر موجود تھے ، زمین پر ہل چلانے کے مناظر کی ویڈیوز بھی بنائی گئیں، تاہم اس معاملے پر متعلقہ حکام کی جانب سے کسی مؤثر کارروائی کی سامنے نہیں آئی۔ علاقہ مکینوں نے حلقہ پٹواری پر جانبداری کا الزام عائد کرتے ہوئے ارباب اختیار سے شفاف تحقیقات کرکے ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...