ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری، مریض پریشان
ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری، مریض پریشانشوگر، بلڈ پریشر اور معدے کی ادویات مہنگی ہونے سے مریضوں کی مشکلات بڑھ گئیں
سرگودھا (سٹاف رپورٹر) ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی مبینہ عدم دلچسپی کے باعث ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ بدستور جاری ہے ، جس سے شوگر، بلڈ پریشر، معدے اور دیگر امراض میں مبتلا مریضوں کی مشکلات بڑھ گئی ہیں۔ذرائع کے مطابق رواں سال کے آغاز میں فارماسیوٹیکل کمپنیوں کی جانب سے شوگر، بلڈ پریشر، معدے اور مختلف بیماریوں کے علاج کے لیے استعمال ہونے والی ادویات کی قیمتوں میں 12 سے 30 فیصد تک اضافہ کیا گیا تھا، جبکہ اب ایک بار پھر مختلف ادویات کی قیمتوں میں اضافے کے خدشات ظاہر کیے جا رہے ہیں۔مریضوں کا کہنا ہے کہ پاکستان میں شوگر، بلڈ پریشر اور دیگر دائمی امراض میں مبتلا افراد کو مسلسل ادویات استعمال کرنا پڑتی ہیں۔ ایسے میں ادویات کی قیمتوں میں بار بار اضافہ ان کے لیے شدید مالی مشکلات پیدا کر رہا ہے ، خصوصاً کم آمدنی والے افراد کے لیے علاج جاری رکھنا مشکل ہوتا جا رہا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments