ٹرالی کی رکشے کو ٹکر ، نامعلوم نوجوان جاں بحق ہو گیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) مٹھہ لک میں بانسوں سے لدی ٹرالی کی رکشے کو ٹکر کے نتیجے میں نامعلوم نوجوان موقع پر جاں بحق ہو گیا۔
ریسکیو 1122 کے مطابق بانسوں سے لدی ٹرالی نے رکشے کو ٹکر ماری، جس کے نتیجے میں رکشے میں سوار نوجوان ٹرالی کی زد میں آ کر جان کی بازی ہار گیا۔ متوفی کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی۔ ریسکیو اہلکاروں نے جائے حادثہ پر امدادی کارروائی کرتے ہوئے میت کے بکھرے ہوئے حصوں کو جمع کیا اور اسے احترام کے ساتھ ڈیڈ باڈی شیٹ میں محفوظ کیا۔ پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی، جس کی درخواست پر ضروری قانونی کارروائی کے بعد ریسکیو 1122 نے میت کو ایمبولینس کے ذریعے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال سرگودھا منتقل کر دیا۔ مزید کاروائی جاری ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments