میانی پولیس کی کارروائی، غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے 2 ملزم گرفتار
میانی پولیس کی کارروائی، غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے 2 ملزم گرفتارملزمان کے قبضے سے رائفل 44 بور اور پستول 30 بور برآمد کر لیے گئے
میانی (نامہ نگار)تھانہ میانی پولیس نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مزید 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے قبضے سے رائفل 44 بور اور پسٹل 30 بور برآمد کر لیے گئے ۔تھانہ میانی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں ملزمان اعجاز اور حسن بلال کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزم اعجاز کے قبضے سے رائفل 44 بور، جبکہ ملزم حسن بلال کے قبضے سے پسٹل 30 بور برآمد ہوا۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف غیر قانونی اسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت مقدمات درج کر کے مزید کارروائی شروع کر دی ہے ۔پولیس کے مطابق غیر قانونی اسلحہ رکھنے ، اس کی نمائش کرنے اور اسے لے کر گھومنے کی اجازت نہیں۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments