ڈی سی کا عیسیٰ خیل اور کالاباغ کادورہ،ستھرا پنجاب حکام کی سرزنش
ڈی سی کا عیسیٰ خیل اور کالاباغ کادورہ،ستھرا پنجاب حکام کی سرزنش ہسپتال میں آنے والے مریضوں کو علاج معالجہ کی تمام بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں
میانوالی، کالاباغ (نامہ نگار، نمائندہ دنیا)ڈپٹی کمشنر شاہد عباس کاٹھیا کا تحصیل عیسیٰ خیل اور کالاباغ شہر کادورہ۔ڈپٹی کمشنر نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال عیسیٰ خیل، اراضی ریکارڈسنٹر، گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 01، عیسیٰ خیل شہر کی گلیوں، محلوں، کمرمشانی اڈا، اڈوالہ پل اور کالاباغ شہر کا تفصیلی دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے عیسیٰ خیل شہر اوراڈا کمرمشانی پر صفائی ستھرائی کی ابتر صورتحال پر ستھرا پنجاب حکام کی سرزنش کی اور انہیں فوری طور پر صفائی کے نظام کو بہتر بنا نے کی ہدایت کی۔ انھوں نے ٹی ایچ کیو ہسپتال عیسیٰ خیل کے جملہ شعبہ جات کا معائنہ کیا، صفائی ستھرائی کے نظام اور طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ڈی سی نے ایم ایس کو ہدایت کی ہسپتال میں آنے والے مریضوں کو علاج معالجہ کی تمام بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں۔ڈپٹی کمشنر نے اراضی ریکارڈ سنٹر عیسیٰ کا دورہ کیا، موقع پر ریکارڈ کا معائنہ کیا اور انچارج سنٹر کو ہدایت کی کہ یہاں پر آنے والے شہریوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے ۔ انھوں نے گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 01عیسیٰ خیل کا بھی دورہ کیا، سکول میں تدریسی عمل کے علاوہ صفائی ستھرائی کے نظام کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے اڈوالہ پل کمر مشانی کا بھی دورہ کیا اور پل کے اطراف جاری ڈی سلٹنگ کے عمل کا جائزہ لیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments