نہری پانی چوری کیخلاف مہم ، آؤٹ لیٹ موقع پر ہی سیل
پانی چوری میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی ہو گی ،ڈپٹی کمشنر
بھکر(ڈسٹرکٹ رپورٹر) بھکر کینال ڈویژن اور ضلعی انتظامیہ کی مشترکہ ٹیم نے جھڑکیل ڈسٹری بیوٹری پرچھاپہ مارا، جہاں آر ڈی 7830/R پر آؤٹ لیٹ میں غیر قانونی ردوبدل پایا گیا آؤٹ لیٹ کو موقع پر ہی سیل کر دیا گیا جبکہ ملوث عناصر کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے دونوں ڈویژنز میں خصوصی نگرانی اور گشت کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔ڈپٹی کمشنر احسان علی جمالی نے کہا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت پانی چوری میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے مزید بتایا کہ حکومتِ پنجاب کی ہدایات کے مطابق متعلقہ تحصیلوں کی سطح پر اسسٹنٹ کمشنرز، سب ڈویژنل آفیسر انہار، ڈی ایس پی پولیس اور تحصیلدار پر مشتمل مشترکہ کمیٹیاں تشکیل دے کر فعال کر دی گئی ہیں جبکہ پانی چوری کے عادی افراد کی فہرستیں بھی مرتب کر لی گئی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments