شہید کانسٹیبل محمد انور کی برسی کے موقع پر قبر پر حاضری اور فاتحہ خوانی
موچھ(نمائندہ دنیا)میانوالی پولیس کے افسران کی شہید کانسٹیبل محمد انور کی برسی کے موقع پر قبر پر حاضری اور فاتحہ خوانی۔پولیس کے چاک و چوبند دستہ نے سلامی دی۔
ایس ایچ او تھانہ موچھ سب انسپکٹر آصف سلطان نے کو موچھ کے رہائشی 27 اکتوبر 1988 کو دوران ڈیوٹی شہید ہونے والے کانسٹیبل محمد انور کی برسی کے موقع پر ان کی قبر پر حاضری دی۔ میانوالی پولیس کے چاک و چوبند دستہ نے سلامی پیش کی۔ شہید کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی، چادر چڑھائی اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔اس موقع پر پولیس افسران کا کہنا تھا کہ شہداء پولیس ہمارے محکمہ کا قیمتی اثاثہ ہیں۔ انکی قربانیوں کو ہم کسی صورت فراموش نہیں کر سکتے ۔شہید کی برسی کے موقع پر ہم عہد کرتے ہیں کہ شہداء کی فیملیز کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے ۔پنجاب پولیس اپنے شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی اور انکی قربانیوں کو کبھی راہیگاں نہیں جانے دیں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments