منشیات \"ایک سنگین وباکے عنوان سے سماجی آگاہی کا منصوبہ پیش
میانوالی (نامہ نگار)گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین کندیاں کی طالبات نے منشیات کے بڑھتے ہوئے رجحان کے خلاف آواز بلند کرتے ہوئے نوجوان نسل کو ایک مثبت اور فکر انگیز پیغام دیا ہے ۔
کالج کی بی ایس انگلش کی طالبات نے مضمون شہریات اور کمیونٹی انگیجمنٹ کے تحت منشیات \"ایک سنگین وباکے عنوان سے سماجی آگاہی کا منصوبہ پیش کیا، جس کا مقصد معاشرے کو منشیات کے تباہ کن اثرات سے آگاہ کرنا اور نوجوانوں کو صحت مند طرزِ زندگی اپنانے کی ترغیب دینا تھا۔کالج اسمبلی میں منعقدہ آگاہی سیشن کے دوران طالبات نے منشیات کے استعمال سے پیدا ہونے والے جسمانی، ذہنی اور سماجی نقصانات کو اجاگر کیا اور اپنے ساتھیوں کو نشے جیسی تباہ کن لعنت سے دور رہنے کا پیغام دیا۔طالبات نے اس عزم کا اظہار کیا کہ نوجوان نسل کو منشیات سے محفوظ رکھنے کے لیے آگاہی، مثبت سوچ اور اجتماعی کوششوں کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments