محکمہ انہار کرانہ ڈویژن کے سب انجینئر کی ڈیپو سیکشن میں تعیناتی پرتقریب

محکمہ انہار کرانہ ڈویژن کے سب انجینئر  کی ڈیپو سیکشن میں تعیناتی پرتقریب

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) محکمہ انہار کرانہ ڈویژن کے سب انجینئر عزیز الرحمن کی ڈیپو سیکشن میں تعیناتی کے موقع پر ان کی سابقہ خدمات کے اعتراف میں الوداعی تقریب منعقد کی گئی۔

جس میں محکمانہ افسران اور عملے نے شرکت کرتے ہوئے انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔ تقریب کا اہتمام ایکسین کرانہ ڈویژن ملک امام بخش اور ایس ڈی او رومان مسعود نے کیا۔ اس موقع پر دونوں افسران نے کہا کہ عزیز الرحمن نے دورانِ تعیناتی محنت، لگن اور دیانت داری سے فرائض انجام دیے اور اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے محکمہ میں مثبت کردار ادا کیا۔ شرکاء نے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے نئی ذمہ داریوں میں کامیابی کی دعا کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...