تمباکو کا دھواں صحت کے لیے انتہائی نقصان دہ ، ناصر گورایہ

 تمباکو کا دھواں صحت کے لیے انتہائی نقصان دہ ، ناصر گورایہ

سگریٹ کی جگہ سگار، پائپ، یا حقہ استعمال کرنے سے خطرات میں کمی نہیں آتی

46اڈا(نمائندہ دنیا) تمباکو کا دھواں آپ کی صحت کے لیے انتہائی نقصان دہ ہے ۔ ان خیالات کا اظہار ایف ڈی ایف کے کوآرڈینیٹر ناصر گورایہ نے اے آر آئی اسلام آباد کے زیر اہتمام منعقدہ طلبہ کی ایک میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمباکو نوشی کا کوئی محفوظ طریقہ نہیں ہے ۔ سگریٹ کی جگہ سگار، پائپ، یا حقہ استعمال کرنے سے صحت کے خطرات میں کمی نہیں آتی۔ تمباکو کا مسلسل استعمال انسانی صحت کیلئے انتہائی خطرناک ہے ۔ تمباکو نوشی سے جسم کے کسی بھی حصہ میں کینسر پیدا ہونے کا خطرہ بڑھ سکتا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ تمباکو نوشی ہر نشے کی ابتدا ہے ، تعلیمی اداروں میں تمام تر پابندیوں کے باوجود طلبہ دیکھا دیکھی سگریٹ نوشی کو اہمیت دینا شروع کرتے ہیں جو انکی مالی و جسمانی تباہی کا سبب بن جاتی ہے ۔ انہوں نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ طلبہ، اساتذہ اور واللدین کے تعاون سے ضلع سرگودھا کے تعلیمی اداروں کو تمباکو سے پاک کرنے کی جدوجہد جاری رہے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...