بقایا سرکاری واجبات کی وصولی کو ترجیح دی جائے ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو

 بقایا سرکاری واجبات کی وصولی کو ترجیح  دی جائے ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خاور بشیر احمد کی زیر صدارت تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور ریونیو افسران کا اجلاس منعقد ہوا،

 جس میں سرکاری واجبات کی وصولی کی مجموعی صورتحال اور تحصیل وار ریکوری کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اے ڈی سی آر نے کم ریکوری کرنے والے افسران سے ان کی کارکردگی اور درپیش مسائل کے بارے میں دریافت کیا اور انہیں ریکوری کے عمل میں مزید محنت اور تیزی لانے کی ہدایت کی۔

 انہوں نے کہا کہ سرکاری واجبات کی وصولی میں ہر افسر اپنا بھرپور کردار ادا کرے اور مقررہ اہداف کے حصول کو یقینی بنانے کے لیے فیلڈ میں مؤثر اقدامات کرے ۔ خاور بشیر احمد نے ہدایت کی کہ بقایا سرکاری واجبات کی وصولی کو ترجیح دی جائے ، ریکوری میں حائل رکاوٹیں دور کی جائیں 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...