محکمہ ہائی ویز کی زیرِ نگرانی آزاد روڈ اور اسٹیڈیم روڈ پر جاری ترقیاتی سکیموں کا معائنہ
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی نے سرگودھا شہر میں اوون سورس ریونیو (OSR) کے تحت محکمہ ہائی ویز کی زیرِ نگرانی آزاد روڈ اور اسٹیڈیم روڈ پر جاری ترقیاتی سکیموں کا معائنہ کیا۔۔
اور تعمیراتی کاموں کی پیش رفت، معیار اور دیگر متعلقہ امور کا جائزہ لیا۔اس موقع پر ایکسین ہائی ویز ملک گلفام اعوان نے کمشنر سرگودھا ڈویژن کو جاری ترقیاتی منصوبوں، تعمیراتی کاموں کی پیش رفت اور مختلف مراحل کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔کمشنر حافظ شوکت علی نے ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار اور معیار کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایت کی کہ منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments