اکثر گھریلو صنعتیں سیلز ٹیکس میں رجسٹرڈ ہی نہیں

اکثر گھریلو صنعتیں سیلز ٹیکس میں رجسٹرڈ ہی نہیں

اکثر گھریلو صنعتیں سیلز ٹیکس میں رجسٹرڈ ہی نہیں درمیانے اور نچلے درجے کی مصنوعات والی فیکٹریاں تعاون نہیں کررہیں

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) نئے ٹیکس گزاروں کو نیٹ ورک میں لانے کے سلسلہ میں ہونیوالے سروے میں یہ بات سامنے آئی کہ ضلع میں اکثر گھریلو صنعتیں سیلز ٹیکس میں رجسٹرڈ ہی نہیں، جن میں زیادہ درمیانے اور نچلے درجے کی عام استعمال ہونیوالی مصنوعات جن میں کھانے پینے کی اشیاء بھی شامل ہیں تیارکرنے والے چھوٹے یونٹس شامل ہیں، جب اس حوالے سے ریکارڈ وغیرہ چیک کرنے کی کوشش کرنے پر بیشتر فیکٹری مالکان کی طرف سے عدم تعاون کا مظاہرہ بھی سامنے آیا، ذرائع کے مطابق اب تک جمع ہونیوالے ڈیٹا کی بنیاد پرنئے ٹیکس گزاروں کو تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کیلئے وارننگ دی جا رہی ہے جس کے بعد تادیبی کاروائی کیلئے اقدامات کئے جائیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...