طلبہ و طالبات کے مابین انگریزی تقریری مقابلے
طلبہ و طالبات کے مابین انگریزی تقریری مقابلے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ و طالبات میں انعامات تقسیم
بھاگٹانوالہ (نمائندہ دنیا) پرسنلٹی گرومنگ سکول سرگودھا کے زیرِ اہتمام رم جھم میرج ہال میں جماعت نہم اور دہم کے طلبہ و طالبات کے مابین انگریزی تقریری مقابلے کا انعقاد کیا گیا، جس میں سب انسپکٹر پیٹرولنگ پولیس ضلع سرگودھا ملک اسحاق احمد نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ تقریب کے اختتام پر انہوں نے تقریری مقابلے میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ و طالبات میں انعامات تقسیم کیے ۔اس موقع پر سکول کے سی ای او پروفیسر عتیق الرحمن اور پرنسپل انس رحمان نے مہمانِ خصوصی کا پرتپاک استقبال کیا۔ تقریب کا بنیادی مقصد طلبہ و طالبات میں خود اعتمادی، بہتر اندازِ گفتگو، اظہارِ خیال اور انگریزی زبان میں تقریر کرنے کی صلاحیتوں کو فروغ دینا تھاتقریب میں طلبہ و طالبات نے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔ مہمانِ خصوصی ملک اسحاق احمد کی شرکت اور انعامات کی تقسیم سے طلبہ کی حوصلہ افزائی ہوئی۔ تعلیمی و تربیتی حلقوں نے ایسی سرگرمیوں کو نوجوان نسل کی شخصیت سازی اور مستقبل میں کامیابی کے لیے اہم قرار دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments