الائیڈ اور اسٹیپ اسکولز کے زیر اہتمام تعلیمی سرگرمیوں کو مزید مؤثر بنانے خصوصی تربیتی سیشن

 الائیڈ اور اسٹیپ اسکولز کے  زیر اہتمام تعلیمی سرگرمیوں کو مزید  مؤثر بنانے خصوصی تربیتی سیشن

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سرگودھا ریجن میں الائیڈ اور اسٹیپ اسکولز کے زیر اہتمام تعلیمی سرگرمیوں کو مزید مؤثر بنانے ، تدریسی معیار بہتر کرنے اور طلبہ کی تعلیمی کارکردگی میں نمایاں اضافے کے لیے خصوصی تربیتی سیشن منعقد کیا گیا،

ریجنل منیجر رضوان اجمل نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا، جبکہ سیشن میں ہیڈ اکیڈمکس الائیڈ اسکولز محترمہ مصباح رحمن نے جماعت نہم اور دہم کے نتائج کا تفصیلی تجزیہ پیش کرتے ہوئے طلبہ کی کارکردگی میں بہتری کے مختلف پہلوؤں کی نشاندہی کی اور تعلیمی اہداف کے حصول کے لیے تجاویز دیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ امتحانی نتائج کو محض نمبروں تک محدود رکھنے کے بجائے ان کا تجزیہ کرکے طلبہ کی کمزوریوں کی نشاندہی اور ان کے ازالے کے لیے مؤثر حکمت عملی اپنانا ضروری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...