اشتہاری ملزم انعام وینس عرف نامو وینس کی ہلاکت پر آر پی او سرگودھا کو زبردست خراجِ
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سرگودھا نے پولیس کے کامیاب آپریشن میں سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری ملزم انعام وینس عرف نامو وینس اور اس کے ساتھی کی ہلاکت پر۔۔۔
آر پی او سرگودھا سہیل اختر سکھیرا، ڈی پی او توقیر محمد نعیم اور آپریشن میں شریک پولیس ٹیموں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے ۔ چیمبر آف کامرس کی پولیس کمیٹی کے چیٔرمین رانا شاہد محمود نے کہا کہ دونوں ملزمان پولیس اہلکاروں کے اغوا، بھتہ خوری، متعدد ڈکیتیوں اور پولیس پر فائرنگ سمیت سنگین جرائم میں مطلوب تھے اور علاقے میں خوف و ہراس کی علامت بنے ہوئے تھے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments