ایجوکیشن اتھارٹی میں گھپلے 46 کروڑ پر اعتراضات

ایجوکیشن اتھارٹی میں گھپلے 46 کروڑ پر اعتراضات

درجنوں ملازمین کی خلاف ضابطہ16 اور 17 سال کی عمر میں تقرری کا انکشاف، سرٹیفکیشن آڈٹ میں مالی نظم و ضبط اور بھرتیوں کے نظام پر بھی سوالیہ نشان لگ گیاڈپازٹ ورکس کی مطابقت کے بغیر 46کروڑ95لاکھ روپے پنجاب بلڈنگز ڈیپارٹمنٹ کو منتقل ،کمپیوٹرائزڈ آڈٹ کے دوران چارج الاؤنس کی ادائیگیوں میں بے ضابطگی

سرگودھا(نعیم فیصل سے ) ڈسٹرکٹ سرگودھا میں کروڑوں کے مالی معاملات مشکوک، آڈٹ حکام نے 46 کروڑ 95 لاکھ روپے قوائد کیخلاف محکمہ بلڈنگز کو منتقل کرنے ، چارج الاؤنس کی بے ضابطہ ادائیگیوں اور کم عمر ملازمین کی بھرتیوں پر سنگین اعتراضات اٹھا دیے ،درجنوں ملازمین کی خلاف ضابطہ16 اور 17 سال کی عمر میں تقرری کا انکشاف، سرٹیفکیشن آڈٹ میں مالی نظم و ضبط اور بھرتیوں کے نظام پر بھی سوالیہ نشان لگ گیا۔ اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب کے مالی سال 2025-26 کے لیے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی سرگودھا کے حسابات کی سرٹیفکیشن آڈٹ رپورٹ میں متعدد سنگین بے ضابطگیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے فوری ایکشن کا مطالبہ کیا گیا ہے ذرائع کے مطابق محکمہ بلڈنگز کو کاموں کی تکمیل کے بعد مصدقہ حسابات، اسکیم وار اخراجات، بقایا رقوم اور ضمانتوں کی تفصیلات فراہم کرنا لازم تھا، تاہم مطلوبہ مالی ریکارڈ اور ڈپازٹ ورکس کی مطابقت کے بغیر 46کروڑ95لاکھ روپے پنجاب بلڈنگز ڈیپارٹمنٹ کو منتقل کر دیے گئے ، اور اس امر کومالیاتی قواعد اور شفافیت کے تقاضوں کے منافی قرار دیا گیا ہے ۔ کمپیوٹرائزڈ آڈٹ کے دوران چارج الاؤنس کی ادائیگیوں میں بھی بے ضابطگی سامنے آئیں، جہاں سرکاری ہدایات کے برخلاف ایک ہی اسکول یا کاسٹ سینٹر میں متعدد ملازمین کو بیک وقت تعیناتی کے ادوار کے دوران لاکھوں روپے چارج الاؤنس ادا کیے گئے ، حالانکہ قواعد کے مطابق یہ الاؤنس مخصوص شرائط کے تحت مستقل ہیڈ ٹیچر، ہیڈماسٹر، ہیڈمسٹریس یا پرنسپل کو ہی قابلِ ادائیگی ہے اور محض اضافی چارج سنبھالنے والے ملازم کو اس کی ادائیگی کی اجازت نہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...