چور گھر سے 6لاکھ روپے نقدی اور 7تولے زیورات لے گئے
چور گھر سے 6لاکھ روپے نقدی اور 7تولے زیورات لے گئے چوروں نے داخل ہوکر کمرہ کا لاک توڑ کر نقدی و سونا چوری کر لیا
مڈھ رانجھا(نمائندہ دُنیا)چوروں نے گھر سے 6لاکھ روپے نقدی اور 7تولے سونے کے زیورات چوری کر لئے ،مقدمہ درج ۔مڈھ رانجھا کے رہائشی محمد اسلم کے گھر سے شب درمیانی نامعلوم چوروں نے داخل ہوکر سامان والے کمرہ کا لاک توڑ کر نقدی و سونے کے زیورات کل مالیتی تقریباً31لاکھ روپے چوری کر لئے ۔محمد اسلم کی رپورٹ پر تھانہ مڈھ رانجھا میں نامعلوم ملزمان کے خلا ف مقد مہ درج کرلیا گیاہے ۔جبکہ محنت کش محمد اسلم کا کہنا ہے کہ ساری زندگی کی جمع پونجی چور لیکر چلے گئے ہیں نقدی و زیورات کچھ باقی نہ رہا ہے پولیس فوری ملزما ن کو ٹریس کرکے اُس کا مال برآمد کروائے تاکہ اُس کی دادرسی ہوسکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments