سیوریج لائن بچھانے کا منصوبہ ناقص منصوبہ بندی وبال جان

سیوریج لائن بچھانے کا منصوبہ ناقص منصوبہ بندی وبال جان

سیوریج لائن بچھانے کا منصوبہ ناقص منصوبہ بندی وبال جانٹوٹی ہوئی پائپ لائنوں کی مرمت کے باعث سیوریج کا کام روز سے تعطل کا شکار

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سلانوالی روڈ پر سیوریج لائن بچھانے کا منصوبہ ناقص منصوبہ بندی، مبینہ غیر ذمہ داری اور انتہائی سست روی کے باعث شہریوں کے لیے وبال جان بن گیا، ترقیاتی منصوبے کے نام پر سڑکوں کی کھدائی نے عوام کی روزمرہ زندگی اجیرن کر دی جبکہ ٹھیکیدار کی ناقص حکمت عملی کے باعث سیوریج لائن کی کھدائی کے دوران واٹر سپلائی کی پائپ لائنیں جگہ جگہ سے ٹوٹنے کا سلسلہ جاری ہے ، جس سے کئی علاقوں میں پانی کی ترسیل کئی کئی روز معطل رہتی ہے ، جبکہ ٹوٹی ہوئی پائپ لائنوں کی مرمت کے باعث سیوریج منصوبے    کا کام بھی کئی روز سے تعطل کا شکار ہے ۔ صورتحال یہ ہے کہ ایک طرف سیوریج منصوبہ مکمل ہونے کا نام نہیں لے رہا تو دوسری جانب شہریوں کو پینے اور روزمرہ استعمال کے پانی کے حصول کے لیے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...