صوبائی وزیر قانون رانا محمد اقبال کی چک 69 جنوبی آمد، پرتکلف عشائیہ، سیکیورٹی کے سخت انتظامات

صوبائی وزیر قانون رانا محمد اقبال  کی چک 69 جنوبی آمد، پرتکلف  عشائیہ، سیکیورٹی کے سخت انتظامات

بھاگٹانوالہ (نمائندہ دنیا) صوبائی وزیر قانون رانا محمد اقبال نے بھاگٹانوالہ کے نواحی چک نمبر 69 جنوبی میں معروف سیاسی و سماجی شخصیت راجہ جاوید کی رہائش گاہ کا دورہ کیا۔

صوبائی وزیر قانون کی آمد پر راجہ جاوید کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا گیا اور ان کے اعزاز میں پرتکلف عشائیے کا اہتمام کیا گیا۔تقریب میں ڈویژنل صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) چوہدری شاہنواز رانجھا سمیت علاقے کی سرکردہ سیاسی و سماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر شرکاء کی آمد کا سلسلہ جاری رہا جبکہ علاقے میں اہم سیاسی شخصیات کی موجودگی کے باعث سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے ۔ پولیس اور دیگر متعلقہ اہلکار سیکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات رہے ۔راجہ جاوید کی جانب سے معزز مہمانوں کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا گیا۔ عشائیے کی تقریب خوشگوار ماحول میں منعقد ہوئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...