ایل ڈبلیو ایم سی ، کرپشن کی تحقیقات،ریکارڈ نیب کے حوالے
100 سے زائد فا ئلیں گاڑی پر پہنچا ئی گئیں ،اربوں کی بو گس ادا ئیگیوں کا انکشاف
لاہور(نمائندہ دنیا )لاہورویسٹ مینجمنٹ کمپنی کیخلاف تحقیقات میں بڑی پیشرفت سامنے آ ئی ہے ،100سے زائد فائلوں پر مشتمل ریکارڈ نیب آفس پہنچا دیا گیا ۔ صوبائی دارالحکومت میں صفائی کرنیوالی ترکی کی کمپنیوں البراک اوراوزپاک کا ریکارڈ نیب لاہور کو موصول ہو گیا،البراک اور اوزپاک کے ریکارڈ کی 100 سے زائد فائلوں سے بھری گاڑی نیب لاہور آفس پہنچ گئی ،نیب لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں ہونیوالی اربوں روپے کی کرپشن پر تحقیقات کر رہا ہے ۔نیب معاہدے کی خلاف ورزیوں، کوڑے کی جگہ دیگر سالڈ ویسٹ کی مد میں ادائیگیوں اورغیر قانونی بھرتیوں کی بھی جانچ پڑتال کر رہا ہے ۔ٹیم ڈے کے نام پر اربوں روپے کی بوگس ادائیگیوں کا بھی انکشاف ہوا ہے ۔ذرائع کے مطابق کمپنی میں مینول سویپنگ کے نام پر بھی اربوں روپے خورد برد کئے گئے ۔