شہری کار، موٹر سائیکل،زیورات و لکڑی سے محروم
محمد آصف کی کار،عبید اسلم کی موٹر سائیکل،محمد بشارت کے گودام سے لکڑی چوری
اسلام آباد(خبرنگار)وفاقی دارالحکومت میں چوری اور راہزنی کی مختلف وارداتوں میں شہری کار، موٹر سائیکل ، زیورات، نقدی، لکڑی سے محروم ہو گئے ، معارج نے آبپارہ پولیس کو بتایا کہ نامعلوم ملزمان نے میرے گھر واقع جی سیون ون سے ایک لاکھ 30ہزار روپے چوری کر لئے ، محمد آصف نے گولڑہ پولیس کو بتایا کہ نامعلوم ملزمان نے میری کار پی ای 987 گھر کے باہر سے چوری کر لی، محمد جواد اکبر نے شالیمار پولیس کو بتایا کہ تین نامعلوم مسلح ملزمان نے میرے گھر سے نقدی، زیورات چوری کر کے لے گئے ، محمد بشارت نے سبزی منڈی پولیس کو بتایا کہ سفیر اور شیر افضل نے میرے ٹمبر کے گودام سے لکڑی چوری کر لی، عبید اسلم نے کورال پولیس کو بتایا کہ نامعلوم ملزمان نے میری موٹر سائیکل چوری کر لی، پولیس نے مذکورہ بالا واقعات کی بابت مقدمات درج کر لئے ۔