ڈکیتی ، قتل : 3 ملزموں کی سزائے موت ، عمر قید کالعدم قرار

ڈکیتی ، قتل : 3 ملزموں کی سزائے موت ، عمر قید کالعدم قرار

ہائیکورٹ کا ملزموں کو چارجز سے بری کرتے ہوئے جیل سے رہاکرنیکاحکم

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے ڈکیتی اور قتل کی واردات میں نامزد تین ملزمان کی سزائے موت اور عمر قید کے فیصلے کالعدم قرار دیدیئے ۔لاہور ہائیکورٹ کے شہرام سرور چودھری اور جسٹس طارق ندیم نے 15 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا۔عدالت نے ملزم عالم خان، فاروق خان اور سانول خان کی اپیلیں منظور کرکے سزائیں کالعدم قرار دے دیں۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ملزمان کی شناخت پریڈ گرفتاری کے 7روز بعد کرائی گئی جو کہ غیر قانونی ہے ۔مجسٹریٹ نے شناخت پریڈ کے وقت ملزمان کی عمر ،خدوخال نہیں بتائے ۔تمام حقائق کو دیکھنے کے بعد پتہ چلتا ہے کہ دو مرکزی گواہ مقتول کے رشتہ دار ہیں لہذا انکی گواہی مسترد کی جاتی ہے ۔ملزمان کے خلاف 2016 میں ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر عبدالغفار نامی شخص کو قتل کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا ،جبکہ میڈیکل رپورٹ کے مطابق گولی لگنے کے باعث مقتول کو دل کا دورہ پڑا اور گردے فیل ہوگئے ۔تمام حقائق کو مد نظر رکھتے ہوئے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ پراسیکیوشن اپنا کیس ثابت کرنے میں ناکام رہا ، لہذا عدالت ملزمان کو چارجز سے بری کرتے ہوئے انہیں جیل سے رہا کرنے کا حکم دیتی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں