وزیر آباد:2گروپوں میں جھگڑا 21 افراد کیخلاف مقدمہ درج

وزیر آباد:2گروپوں میں جھگڑا  21 افراد کیخلاف مقدمہ درج

نواحی موضع بھروکی میں گزشتہ روز2گروپوں کے درمیان جھگڑے کا مقدمہ درج کر لیا گیا

وزیر آباد(نامہ نگار ) ایف آئی آر میں دونوں پارٹیوں کے 17 نامزد اور4نامعلوم افراد شامل ہیں۔بھروکی چیمہ میں چھینہ گروپ اور جگ ہنجرا گروپ کے درمیان جھگڑا ہوا تھا جس میں فائرنگ اور ڈنڈ وں سے 5افراد زخمی ہوئے تھے ۔ہنجرا گروپ نے احتجاج کرتے ہوئے الزام لگایا کہ پولیس حکومتی جماعت کی جانب سے سیاسی دباؤ کا شکار ہے ، ہمارے زخمی ہونے والے نوجوانوں پر مقدمہ درج کر کے انہیں حوالات میں بندکر دیا جبکہ دوسری پارٹی کے کسی فرد کو بھی گرفتار نہیں کیا گیا ۔ زیر حراست ملزموں کے اہل خانہ نے احتجاج کرتے ہوئے وزیراعلیٰ ،آئی جی اور سی پی او گوجرانوالہ سے انصاف کا مطالبہ کیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں