ماڈل ٹاؤن :میڈیکل طالبہ سے زیادتی کا ملزم گرفتار
حبیب اللہ نے لڑکی کوقرضہ دلوانے کے بہانے نشتر کالونی بلوایا تھا
لاہور (خبر نگار سے )انویسٹی گیشن پولیس ماڈل ٹاؤن نے میڈیکل طالبہ سے زیادتی کا ملزم گرفتار کر لیا۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شارق جمال خان کے نوٹس پر ماڈل ٹاؤن انویسٹی گیشن پولیس نے میڈیکل کی سٹوڈنٹ سے زیادتی کرنے والے ملزم حبیب اللہ کو متاثرہ لڑکی کی نشاندہی پر گرفتار کر لیا ۔ پولیس کے مطابق ملزم نے متاثرہ لڑکی کو وزیراعظم قرضہ سکیم سے قرضہ دلوانے کے بہانے بلوایااور نشتر کالونی کے ایک مکان میں گن پوائنٹ پر زیادتی کا نشانہ بنایا، میڈیکل رپورٹ میں متاثرہ لڑکی سے زیادتی ہونا پایا گیا تھا۔