5 تھانوں میں نئے ایس ایچ اوز تعینات کر دئیے گئے

 5 تھانوں میں نئے ایس ایچ اوز تعینات کر دئیے گئے

پاشا عمران رائیونڈ سٹی،محمد اشرف ایڈیشنل ایس ایچ او شفیق آباد تعینات

لاہور (خبر نگار سے )ڈی آئی جی آپریشنزساجد کیانی نے 5 تھانوں میں نئے ایس ایچ اوز تعینات کر دئیے ۔ پولیس لائنز سے سب انسپکٹر پاشا عمران کو ایڈیشنل ایس ایچ او رائیونڈ سٹی،سب انسپکٹرمحمد اشرف کو ایڈیشنل ایس ایچ او شفیق آباد،سب انسپکٹر ارشد محمود کو بادامی باغ سے ایڈیشنل ایس ایچ او موچی گیٹ،سب انسپکٹر اعتزاز عارف کو کوٹ لکھپت سے ایڈیشنل ایس ایچ او بادامی باغ،سب انسپکٹرعامر نذیر کو تھانہ چوہنگ سے ایڈیشنل ایس ایچ او قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ تعینات جبکہ سب انسپکٹر خضر حیات اورسب انسپکٹر محمد ریاض کو پولیس لائنز رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں