راہوالی میں استاد نے 17 سالہ طالبہ کو اغوا کر لیا
منظور حسین کی بیٹی بلے والا میں طاہر نواز کے پاس ٹیوشن پڑھتی تھی
راہوالی(نامہ نگار)نواحی گاؤں بلے والا میں ٹیچر نے 17 سالہ طالبہ کو اغوا کرلیا،پولیس نے والد کی رپورٹ پر ٹیچر اور اس کے ساتھی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ بلے والا کے منظور حسین نے تھانہ کینٹ میں درخواست دی کہ گزشتہ شام 7 بجے وہ اپنی 17 سالہ بیٹی (ع)کو محلہ میں رہائش پذیر طاہر نواز کے ٹیوشن سنٹر پر پڑھنے کے لئے چھوڑ کر گھر آگیا ، رات 10:30 پر اسے لینے گیا تو ٹیچر نے بتایا کہ تمہاری بیٹی چلی گئی ہے جس پر اس کی تلاش شروع کی گئی تو صبح کے وقت گاؤں کے محمد سلیم اور محمد امجد نے اسے بتایا کہ لڑکی کو طاہر نواز اپنے ساتھی سکندر سکنہ بلے والا کے ہمراہ موٹر سائیکل پر بٹھا کر لے گئے ، شہریوں نے پکڑنے کی کوشش کی لیکن وہ لڑکی کو لے کر فرار ہوگئے ۔