ایک گھنٹہ ورزش رعشہ کی بیماری کو 5سال تک سست کر سکتی
سنسناٹی (نیٹ نیوز)ایک تحقیق کے مطابق روزانہ صرف ایک گھنٹہ ورزش کرنے سے پارکنسنز (رعشہ) کی بیماری کی زندگی کو متاثر کرنے والی علامات کی شدت میں اضافے کی رفتار سست کرنے میں مدد مل سکتی ہے ۔۔۔
سائنسدانوں کے مطابق ٹینس کھیلنا، جاگنگ کرنا اور یہاں تک کہ باغبانی جیسی سرگرمیاں بھی اس بیماری کی بڑھتی ہوئی شدت کو 5 سال تک مؤخر کر سکتی ہیں۔ امریکا کی یونیورسٹی آف سنسناٹی کے محققین نے پارکنسنز (رعشہ کی بیماری) کے 294 مریضوں کا سات سال تک جائزہ لیا۔ تحقیق سے یہ معلوم ہوا کہ جو افراد ہفتے میں آٹھ یا اس سے زیادہ گھنٹے جسمانی سرگرمیوں میں گزارتے تھے ، ان کی جسمانی اور ذہنی صلاحیتوں میں کمی کی رفتار سب سے سست تھی۔ ان سرگرمیوں میں جاگنگ اور ٹینس جیسے سخت جسمانی مشقت والے ورزش کے طریقوں سے لے کر نسبتاً ہلکی سرگرمیاں شامل تھیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments