قصور: رنجش پر مخالفین کی فائرنگ سے نوجوان قتل

قصور: رنجش پر مخالفین کی فائرنگ سے نوجوان قتل

4 ملزموں نے جاوید پر مقدمہ بازی کی رنجش پر فائرنگ کی ، ایف آئی آر درج

قصور (خبرنگار نامہ نگار، نمائندہ دنیا )قصور کے نواح میں مقدمہ بازی کی رنجش پر مخالفین نے فائرنگ کے نوجوان کو موت کے گھاٹ اتار دیا محلہ محمد نگر قصور کی رہائشی خاتون گلزار بی بی نے پولیس تھانہ بی ڈویژن میں مقدمہ درج کروایاکہ جاوید وغیرہ چارملزموں نے مقدمہ بازی کی رنجش پر میرے بیٹے جاوید عرف جیدی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا پولیس نے مقتول کی والدہ کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں