مریدکے :سلنڈر دھماکے میں زخمی وکیل دم توڑ گئے

مریدکے :سلنڈر دھماکے میں زخمی وکیل دم توڑ گئے

حافظ ثنا اللہ 4 روز قبل گھر میں سلنڈر پھٹنے سے جھلس گئے تھے ،سپردخاک

مریدکے ،کالا شاہ کاکو، فیروزوالا (نمائندہ دنیا،نامہ نگار، تحصیل رپورٹر)مریدکے کی بصرہ کالونی میں چار روز قبل سلنڈر دھماکے میں زخمی ہونیوالے وکیل ہسپتال میں دم توڑ گئے ۔بتایا جاتا ہے کہ سابق ناظم اور معروف وکیل حافظ ثنا اللہ گھر میں اچانک گیس سلنڈر پھٹنے سے اپنے تین بچوں سمیت شدید زخمی ہو گئے تھے انہیں اور بیٹے ابراہیم کو لاہور میو ہسپتال منتقل کیاگیا ۔اہل خانہ کے مطابق گزشتہ روز حافظ ثنا اللہ کی طبیعت یکدم خراب ہوئی اور وہ خالق حقیقی سے جا ملے جبکہ انکے بیٹے کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے ۔متوفی کو ان کے آبائی قبرستان میں سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپردخاک کر دیا گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں