نصیر آباد:ٹرین تلے آکر 45سالہ شخص جاں بحق

نصیر آباد:ٹرین تلے آکر 45سالہ شخص جاں بحق

ڈیفنس سی میں تیز رفتار کار کی ٹکر سے جج کا ڈرائیور زندگی کی بازی ہارگیا

لاہور (خبر نگار سے )شہر میں حادثا ت میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق نصیر آباد کے علاقہ میں ٹرین نے 45 سالہ شخص کو کچل دیا، جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہو گیا، 45 سالہ شخص ریلوے لا ئن عبور کر رہا تھاکہ ٹرین کی زد میں آگیا اور موقع پر دم توڑ گیا۔ 45 سالہ شخص کی شناخت شہزاد کے نام سے ہو ئی ، وہ ایل ڈی اے کالونی کا رہائشی تھا۔ ایدھی رضاکاروں نے 45 سالہ شہزاد کی لاش کو مردہ خانے منتقل کر دیا۔دریں اثنا ڈیفنس سی میں احسان نامی شخص کو تیز رفتار کار نے ٹکر مار کر شدید زخمی کردیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس کے مطابق گھر کے ملازم نے احسان کو ہسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹر نے موت کی تصدیق کر دی، پولیس نے لاش تحویل میں لئے کر تفتیش شروع کر دی ہے ۔ہلاک ہو نے والا احسان بینکنگ کورٹ کے جج کا ڈرائیور تھا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں