شادی سے ایک ہفتہ قبل دلہن کو اغوا کر لیا گیا

شادی سے ایک ہفتہ قبل دلہن کو اغوا کر لیا گیا

اہلخانہ شبانہ خالد کے جہیز کی خریداری کرنے بازار گئے ہوئے تھے ، اہلخانہ شبانہ خالد کے جہیز کی خریداری کرنے بازار گئے ہوئے تھے

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )محلہ شلولیانوالا مٹھہ ٹوانہ میں شادی سے ایک ہفتہ قبل دلہن کو اغوا کر لیا گیا ، مٹھہ ٹوانہ پولیس نے مغویہ شبانہ خالدکے والد خالد حسین کی مدعیت میں محمد افضل اس کے بیٹے ، احمد حسن ، محمد رمضان اور 2نامعلوم ساتھیوں کیخلاف مقدمہ درج کر کے ان کی تلاش شروع کر دی ہے ، ایف آئی آر کے مطابق مغویہ کے اہل خا نہ اس کی شادی کیلئے سامان خریدنے بازار گئے ہوئے تھے ،ملزمان کار پر آئے اور اسے زبردستی اٹھا کر اپنے ساتھ لے گئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں