سب انسپکٹراور کانسٹیبل کو گرفتار کر کے عدالت پیش کرنے کا حکم

سب انسپکٹراور کانسٹیبل کو گرفتار کر  کے عدالت پیش کرنے کا حکم

سیشن عدالت نے اقدام قتل اور منشیات کے سات سال پرانے مقدمے میں بطور گواہ پیش نہ ہونے پر سب انسپکٹر محمد افضل اور کانسٹیبل عرفان کو گرفتار کر کے عدالت پیش کرنے کا حکم دے دیا

لاہور (اپنے خبر نگار سے )عدالت نے سی سی پی اوکو مراسلہ جاری کر دیا ۔ایڈیشنل سیشن جج شبریز اختر راجہ نے حکم جاری کیا ۔ گواہوں کو متعدد بار طلبی کے نوٹس جاری کئے گئے لیکن انہوں نے عدالتی احکامات کی تعمیل نہیں کی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں