منشیات فروشی پر 4افراد گرفتار،شراب اور چرس برآمد
ملتان(کرائم رپورٹر)پولیس تھانہ قادر پور راں نے کارروائی کرتے ہوئے 4 ملزمان شہباز، قاسم، نیر اور رضوان عرف جانی کو منشیات فروشی پر گرفتار کر لیا۔
پولیس نے گرفتار ملزمان سے 180 لٹر شراب معہ 2 چالو بھٹیاں اور 2395 گرام چرس برآمد کر لی۔گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ قادر پور راں میں 4 مقدمات درج کرلئے گئے ۔