ٹریفک حادثات، طالبعلم سمیت2افرادجاں بحق،4زخمی

ٹریفک حادثات، طالبعلم سمیت2افرادجاں بحق،4زخمی

قصور، مریدکے (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نمائندگان دنیا) 2 مختلف شہروں میں ٹریفک حادثات کے دوران 13 سالہ طالبعلم سمیت 2 افراد جاں بحق، 4 شدید زخمی ہوگئے ۔

تفصیلات کے مطابق 13سالہ تنویر مدرسہ جانے کے لئے مبر موڑ کے قریب پیدل سڑک عبور کر رہا تھا کہ اچانک تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آکر موقع پر ہی دم توڑ گیا ۔

اولکھ بونگہ روڈ پھولنگر کے قریب رکشہ تیز رفتار ی کے باعث درخت سے ٹکرا نے کے نتیجہ میں 2 بھائی سلیمان اورعثمان زخمی ہو گئے ۔مریدکے شیخوپورہ روڈ پر سیکھم بس سٹاپ کے قریب تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے رکشہ سوار ایک مسافر بوٹا دم توڑگیا،جبکہ 2شدید زخمی ہوگئے ،چاروں زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیاگیا ، ٹریکٹراور ٹرک کے ڈرائیورز فرار ہوگئے ،پولیس مصروف کارروائی ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں