زیادتی کیس،متاثرہ طالبعلم گواہی کیلئے پیش

زیادتی کیس،متاثرہ  طالبعلم گواہی کیلئے پیش

لاہور(اپنے خبر نگار سے )کینٹ کچہری میں مدرسے کے طالب علم سے زیادتی کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم عزیز الرحمان کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی ۔

متاثرہ طالب علم گواہی دینے کیلئے عدالت کے روبرو پیش ہوا ۔ملزم کے وکیل نے موقف اپنایا سینئر وکیل کی مصروفیات کے باعث سماعت کو بغیر کارروائی ملتوی کیا جائے ۔ عدالت نے ملزم کے وکیل کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کردی ۔ملزم کو جیل حکام نے عدالت کے روبرو پیش کیا ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں