لیاقت آباد:گھر میں گھس کر خاتون ، بھائیوں پر تشدد

لیاقت آباد:گھر میں گھس کر خاتون ، بھائیوں پر تشدد

لاہور(سپیشل کرائم رپورٹر)لیاقت آباد کے علاقے میں گھر میں گھس کر خاتون اور اس کے بھائیوں پر تشدد کرنے والے۔۔۔

 ان کے تین رشتے دار ملزمان کو گرفتار کرلیاگیا۔ بتایا گیا ہے کہ پولیس کو ون فائیو پر کال موصول ہوئی جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تشدد میں ملوث 3 ملزمان حسنین، حسین اور حمزہ کوگرفتار کرلیا۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن ڈاکٹر عمارہ شیرازی کے مطابق ملزمان نے لبنیٰ نامی خاتون کے گھر جا کر خاتون اور اس کے بھائیوں پر تشدد کیا۔ پولیس نے خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا۔ مدعیہ اور ملزمان آپس میں رشتہ دار ہیں، خواتین اور بچوں کا استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں