ملزم کی گرفتاری کیلئے جانے والی پو لیس ٹیم پر تشدد

ملزم کی گرفتاری کیلئے جانے والی پو لیس ٹیم پر تشدد

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ملزم کی گرفتاری کیلئے جانے والی پولیس ٹیم کو تشدد کا نشانہ بنادیاگیا۔تھانہ سرگودھا روڈ کے۔۔

 علاقے مکھو موڑ کے قریب پولیس نے ڈکیتی کے مقدمہ میں نامزد ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا، جبکہ ملزم نے اپنے دیگر ساتھیوں سمیت پولیس ٹیم پر دھاوا بول دیااور اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں