نجی ٹیکسٹائل ملز کے منیجر کے اغوا کی کو شش ، ناکامی پر تشدد

نجی ٹیکسٹائل ملز کے منیجر کے  اغوا کی کو شش ، ناکامی پر تشدد

فیصل آباد(سٹی رپورٹر) نجی ٹیکسٹائل ملز کے منیجر کو اغوا کی کوشش میں ناکامی پر تشدد کا نشانہ بنادیاگیا۔

تھانہ جھمرہ کے علاقے چک نمبر 155رب کے قریب نجی ٹیکسٹائل ملز کے منیجر سلیم کو ملزموں کی جانب سے مبینہ طور پر بس سے اُتار کر اغوا کرنے کی کوشش کی گئی، جبکہ مزاحمت کرنے پر اسے تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے شدید زخمی کردیاگیا۔ پولیس نے مقدمہ در ج کرلیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں