خاتون نے ملنے کے بہانے بلاکر شہری کو مبینہ طور پر اغوا کرلیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ملنے کے بہانے بلاکر شہری کو مبینہ طور پر اغوا کرلیاگیا۔
تھانہ مدینہ ٹائون کے علاقے کشمیر پُل کے قریب شاپنگ مال میں خاتون نے شہری کو ملنے کے بہانے بلالیا اور اپنے دیگر ساتھیوں کی مدد سے اسے مبینہ طور پر موٹرسائیکل پر سوار کرکے اغوا کرلیااور نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ جس پرپولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے ملزموں ا ور مغوی کی تلاش شروع کردی ۔